ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہنی پریت کی پولیس ریمانڈ 13 اکتوبر تک بڑھی

ہنی پریت کی پولیس ریمانڈ 13 اکتوبر تک بڑھی

Wed, 11 Oct 2017 00:36:39    S.O. News Service

پنچکولہ10اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) عدالت نے جیل میں بند ڈیرہ سچا سودا چیف گرمیت رام رہیم سنگھ کی قریبی ساتھی ہنی پریت کی پولیس ریمانڈ کی مدت آج13اکتوبر تک کے لئے بڑھا دی۔عصمت دری کے ایک معاملے میں ڈیرہ سربراہ کوقصوروارٹھہرائے جانے کے بعدہوئے تشددکے سلسلے میں ہنی پریت کوگرفتارکیاگیاہے۔ہریانہ پولیس نے پرینکا تنیجا (36 سال) عرف ہنی پریت کی اورنودنوں کے لیے ریمانڈمانگی تھی۔ہنی پریت اپنے کو ڈیرہ کی گودلی ہوئی بیٹی بتاتی ہیں۔ہنی پریت کے وکیل ایس کے گرگ نروانا نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ روہت کی عدالت میں سماعت کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے نودنوں کی ریمانڈکی مانگ کی تھی۔لیکن عدالت نے دلیلیں سننے کے بعدہنی پریت کوتین دن کے لیے پولیس حراست میں بھیج دیا۔


Share: